نواز شریف کے بیرون ملک جانے سے ن لیگ کوکوئی فرق نہیں پڑے گا ، خواجہ آصف کا دعویٰ

نواز شریف کے بیرون ملک جانے سے ن لیگ کوکوئی فرق نہیں پڑے گا ، خواجہ آصف کا ...
نواز شریف کے بیرون ملک جانے سے ن لیگ کوکوئی فرق نہیں پڑے گا ، خواجہ آصف کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ نواز شریف کی جڑیں عوام میں بہت پائیدار ہیں ، ان کے بیرون ملک جانے سے ن لیگ کوکوئی فرق نہیں پڑے گا ۔

ڈان نیوز کے پروگرام ”نیوز وائس “میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کی جڑیں عوام میں بہت پائیدار ہیں ، ان کے بیرون ملک جانے سے ن لیگ کوکوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے کہنے پر نواز شریف ملک سے باہر علاج کروانے پر تیار ہوئے ہیں۔ نواز شریف کی خواہش تھی کہ ان کا علاج ملک کے اندر ہو، اب یہ فیصلہ نواز شریف نے کرناہے کہ وہ کہاں سے علاج کرواتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ مریم نواز اگر نواز شریف کے ساتھ جاتی ہیں تو بہتر ہوگا کیونکہ بیٹی کی موجود گی میں نواز شریف زیادہ مطمئن ہونگے ۔ ان کا کہناتھا کہ اگر مریم نوا ز اپنے والد کے ساتھ نہیں جاتیں تو وہ بھی پریشان رہیں گی ۔

مزید :

قومی -