”ہم ہارے ضرور ہیں لیکن اس سیریز سے ۔۔۔“آسٹریلیا سے میچ ہارنے کے بعد بابر اعظم کا بیان سامنے آگیا

”ہم ہارے ضرور ہیں لیکن اس سیریز سے ۔۔۔“آسٹریلیا سے میچ ہارنے کے بعد بابر ...
”ہم ہارے ضرور ہیں لیکن اس سیریز سے ۔۔۔“آسٹریلیا سے میچ ہارنے کے بعد بابر اعظم کا بیان سامنے آگیا

  



سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم ہارے ضرور ہیں لیکن اس سیریز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے، فنچ اور وارنر نے عمدہ کارکردگی پیش کی۔تیسرے ٹی 20 میں شکست کے بعدبابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

گرین شرٹس آخری میچ میں صرف 106 رنز ہی بنا سکے، پاکستانی بیٹسمینوں نے 61 ڈاٹ بالز کھیلیں۔کینگروز نے مطلوبہ ہدف صرف 11 اعشاریہ 5 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کرلیا۔ کپتان ایرون فنچ 52 اور ڈیوڈ وارنر 48 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ پویلین لوٹے۔دونوں ملکوں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 نومبر تک برسبین میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل


loading...