”عمران خان کہتے ہیں کہ میں مولانا فضل الرحمان کونہیں چھوڑوں گا “، تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ

”عمران خان کہتے ہیں کہ میں مولانا فضل الرحمان کونہیں چھوڑوں گا “، تجزیہ کار ...
”عمران خان کہتے ہیں کہ میں مولانا فضل الرحمان کونہیں چھوڑوں گا “، تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ میں مولانا فضل الرحمان کو نہیں چھوڑوں گا کیونکہ اس نے مجھ پر ذاتی حملہ کیاہے ۔

جی این این نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہاہے کہ عمران خان جے یو آئی کے مولویوں کودو نمبر کہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان مولویوں کوپینٹی لگنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کواس وقت ذاتی دکھ یہ ہے کہ مولانافضل الرحمان نے ان پر ذاتی فتویٰ لگایاہے کہ وہ یہودی ایجنٹ ہوں ۔اس لئے وہ کہتے ہیں کہ میں فضل الرحمان کو نہیں چھوڑوں گا کیونکہ اس نے مجھ پر ذاتی حملہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت جب حکومت اورفارن آفس کئی ماہ سے کرتار پورراہداری کے حوالے سے تیاریوں میں مصروف تھے لیکن جب اس منصوبے کے افتتاح کا وقت آیا تو مولانا فضل الرحمان چندر وز قبل اسلام آباد میں آکر بیٹھ گئے ۔ وزیر اعظم عمران خان کواس بات کابھی دکھ ہے لیکن وہ اس بات کو بھی پی گئے ہیں ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...