کام لٹک گیا، میں نہیں سمجھتا کہ استعفیٰ کے بغیر معاملہ حل ہو:عبدالغفور حیدری

کام لٹک گیا، میں نہیں سمجھتا کہ استعفیٰ کے بغیر معاملہ حل ہو:عبدالغفور حیدری
کام لٹک گیا، میں نہیں سمجھتا کہ استعفیٰ کے بغیر معاملہ حل ہو:عبدالغفور حیدری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ کام لٹک گیا ہے اور میں نہیں سمجھتا کہ وزیراعظم کے استعفیٰ کے بغیر معاملہ حل ہو،اُنہوں نے حکومت کی مذاکراتی ٹیم کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چودھری پرویز الہی باوقار انسان ہیں اور ان سے ماضی میں بھی تعلق رہا ہے۔

میڈیاسےگفتگو  کرتےہوئےسینیٹرمولاناعبدالغفور حیدری نےزوردے کرکہا کہ مذاکرات بامقصدہونے چاہئیں،ہم تووزیراعظم کااستعفی چاہتے ہیں،فیض آباد دھرنے کا معاملہ کچھ اور تھا، یہ ایک تحریک ہے اور ہمارے قدم آگے بڑھیں گے۔ایک سوال پر انہوں نے تسلیم کیا کہ چودھری پرویز الہی اس کوشش میں ہیں کہ ہم وزیراعظم کے استعفیٰ سے پیچھے ہٹ جائیں،کوئی کہتا ہے کہ براہ راست استعفیٰ اچھا نہیں لگتا ہے تو ہم کہتے ہیں کہ انتخابات کرالیں، ہمارا بنیادی مطالبہ وزیراعظم کا استعفی اور نئے انتخابات کا انعقاد ہے۔سینیٹرمولاناعبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہڈیڑھ سال ہو گیا لیکن پارلیمانی کمیٹی ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھ سکی،جب حکومت نے ہم سے رابطہ کیا تو اسی وقت ہم نے اپناموقف واضح کردیا تھااوراب بھی کہتے ہیں کہ استعفیٰ اور انتخابات پر بات کرنی ہے تو ہم حاضر ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا دروازہ ہماری طرف سے بند نہیں ہے لیکن اگر حکومت بند کرنا چاہتی ہے تو ہم کچھ نہیں کرسکتے ہیں، تصادم کی طرف تو حکومت لے کر جارہی ہے، ہمارا موقف واضح ہے اور ہم گزشتہ آٹھ دس دن سے پرامن طور پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

مزید : قومی


loading...