شیخ رشید کو صرف ایک حلقے کی سیاست کرنا آتی ہے ، تجریہ کارایاز امیر کی رائے

شیخ رشید کو صرف ایک حلقے کی سیاست کرنا آتی ہے ، تجریہ کارایاز امیر کی رائے
شیخ رشید کو صرف ایک حلقے کی سیاست کرنا آتی ہے ، تجریہ کارایاز امیر کی رائے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ شیخ رشید کو افلاطون کا درجہ دیدیا گیاہے ، ان کوصرف ایک حلقے کی سیاست کرنا آتی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ شیخ رشید جب 2008سے پہلے پرویز مشرف کے وزیر تھے تو ان کو یہ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کچھ دنوں بعدان کی دو ضمانتیں ضبط ہونیوالی ہیں۔

ایاز امیر کا کہنا تھا کہ حکومت کوصرف شیخ رشید ہی نظر آتے ہیں جن کے بارے میں کہا جاتاہے کہ یہ مستقبل کے بارے میںبڑ ی باتیں کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کوصرف ایک حلقے کی سیاست کرنا آتی ہے اور حلقے کی سیاست وہ بڑی خوبصورتی سے کرتے ہیں لیکن ان کو افلاطون درجہ دیدیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...