نواز شریف چور ہیں، پھربھی صحت کیلئے دعا گو ہوں: علی زیدی

نواز شریف چور ہیں، پھربھی صحت کیلئے دعا گو ہوں: علی زیدی
نواز شریف چور ہیں، پھربھی صحت کیلئے دعا گو ہوں: علی زیدی

  



کراچی(صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نواز شریف کو صحت دے لیکن آج بھی کہتا ہوں کہ وہ چور ہیں، عدالت کا حکم نہیں مانیں تو کیا توہین عدالت کریں،مولانا فضل الرحمن میرے نہیں خود اپنے سر پر سوار ہیں،وزیراعظم عمران خان نے کہہ دیا ہے کہ این آر او ان کی لاش سے گزر کر ملے گا۔

 پی این ایس سی میں سی فریئرز سے خطاب  اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ وزارت بحری امور کو8ماہ کے دوران7ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں، سی فیریئرز ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،فلپائن کے سی فریئرز7ارب ڈالر کما کر اپنے وطن بھیجیں گے،سائن ان سائن آف کی شرط ختم کردی گئی ہے،غیرملکی جہازوں پر جانے کے لیے پاسپورٹ ویزا آئس آئی ڈی کارڈ اور سی فریئر بک، ملازمت کا خط درکار ہوگا،اب شپنگ آفس آنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ آفیسر کی تعداد ایک سے بڑھا کر نو کردی ہے،اب کسی بھی بڑے شہر میں مجاز میدڈیکل آفیسر سے معائنہ کرسکیں گے،60سال سے زائد عمر کے سی فریئرز کی سروس بک دس سال کیلئے قابل تجدید ہوگی،مشین ریڈ ایک ایس آئی ڈی کارڈز نادرا کے ذریعے جاری ہوں گے،اس سلسلے میں نادرا کو فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا  کہ  امیدوار میرین اکیڈمی کے لیے چار سمسٹر کی مکمل سکالرشپ دی جائیگی،وزارت بحری امور میں ای فائلنگ کا نظام متعارف کرایا جارہا ہے،سمندر میں تیل پھینکنے والے کیس کی ایف آئی اے تحقیقات کررہی ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...