اینٹی کرپشن پنجاب نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران کتنی ریکوری کی؟جان کر آپ بھی حیرت میں ڈوب جائیں گے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ماہ اکتوبرکی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے اکتوبر2019 میں 8 ارب 72کروڑ50لاکھ روپے کی تاریخی ریکوری کی ہے،جس میں سے 6کروڑ 80 لاکھ روپے کی ڈائریکٹ ریکوری 8 ارب59 کروڑ60لاکھ روپے کی لینڈ ریکوری اور6کروڑ 10لاکھ روپے کی ان ڈائریکٹ ریکوری شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو ایک ماہ میں1891شکایات موصول ہوئیں اوراس نےسابقہ شکایات سمیت1829شکایات کوحل کیا۔اسی طرح اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں648انکوائریاں لگائیں، 522جاری انکوائریوں پر فیصلہ دیا اورمکمل چھان بین کے بعد 212 کیس رجسٹر کئے، 147جاری کیسز کا فیصلہ کیا 74چالان پیش کے29 ریڈ کے اور162افراد کو گرفتار کیا۔اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں 2 عدالتی مفروروں اور46اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرپٹ عناصر کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائیں اور کسی بھی قسم کے دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بلاتفریق کارروائی کریں تاکہ پاکستان کو ایک مضبوط،مستحکم، خوشحال اورکرپشن سے پاک ملک بنایا جاسکے۔