آئی جی پنجاب کا جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پرصوبہ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

آئی جی پنجاب کا جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پرصوبہ بھر میں سیکیورٹی ہائی ...
آئی جی پنجاب کا جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پرصوبہ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

  



لاہور(ڈیلی پاکستان  آن لائن) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تمام اضلاع میں محافل میلاد اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کا رلاکر اقدامات کیے جائیں اور حساس مساجد، عبادت گاہوں،مزاروں اور جلوسوں کے روٹس کے گردونواح میں سرچ سویپ کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جائیں۔

انہوں نےکہا کہ تمام اضلاع میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کے مرکزی جلوسوں اور حساس محافل میلاد کی سیکیورٹی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کو شہریوں کی سیکیورٹی کے لئے استعمال کیا جائے جبکہ جلوس کے راستوں میں آنےوالی اقلیتی عبادت گاہوں کی سیکورٹی کے لئے بھی مناسب اقدامات کئے جائیں۔ا نہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی تمام فارمیشنزبشمول ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، پنجاب پولیس کے تمام یونٹس مل کر فلیگ مارچ کریں تاکہ شہریوں میں احساس تحفظ کی فضا برقرار رہے اور وہ بلا خوف خطر عید میلاد البنی ﷺکے اجتماعات اور محافل میں شرکت کریں۔ انھوں نےکہا کہ سیکورٹی انتظامات کرتے وقت ٹریفک منیجمنٹ کا بھی بھرپور خیال رکھا جائےتاکہ شہریوں کےمعمولات زندگی متاثر نہ ہوں۔ اس حوالے سے اُنھوں نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محفل میلاد اور حساس عبادت گاہوں کے گردو نواح میں ہونے والے سرچ سویپ کومبنگ اور ابٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی نگرانی ڈی پی اوز اور سی پی اوز خود کریں جبکہ حساس عبادت گاہوں، اہم عمارتوں اوربازاروں میں سادہ لباس میں کمانڈوزبھی تعینات کیےجائیں۔آئی جی پنجاب کاکہناتھاکہ اے کیٹیگری کےجلوسوں کےروٹس کی سیکیورٹی ترتیب دیتے ہوئے شہریوں کی سہولت کا خصوصی خیال رکھا جائے اور دوران کومبنگ آپریشن بھی قانون پسند شہریوں کو سہولت کو مد نظر رکھا جائے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...