مریم نواز کونواز شریف کے ساتھ جانے کی اجازت ملے گی یا نہیں ؟ شیخ رشید نے بتادیا

مریم نواز کونواز شریف کے ساتھ جانے کی اجازت ملے گی یا نہیں ؟ شیخ رشید نے ...
مریم نواز کونواز شریف کے ساتھ جانے کی اجازت ملے گی یا نہیں ؟ شیخ رشید نے بتادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ نواز شریف کی رہائی میں کوئی ڈیل نہیں ہوئی ، یہ انسانی زندگی کا مسئلہ ہے، مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ نواز شریف کی رہائی میں کوئی ڈیل نہیں ہوئی ، یہ انسانی زندگی کا مسئلہ ہے ، عمران خان نواز شریف کی صحت کے معاملے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں کہ کوئی دشمن بھی بیمار ہو ، اس کے لئے دعا کرنی چاہئے ، اللہ نواز شریف کوصحت دے اور خیریت سے واپس آئیں ، ابھی ان کی انسانی بنیادوں پر ضمانت ہوئی ہے ، کیس ختم نہیں ہوا ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو ایسی کوئی اجازت نہیں ملی ، ان کا کیس مختلف ہے اور ان کا پاسپورٹ بھی عدالت کے پاس ہے لیکن عمران خان نواز شریف کوجانے کی اجازت دے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی رہائی اور ان کوباہر جانے کی اجازت ملنے میں شہبازشریف کی کاوشوں کا بھی عمل دخل ہے ۔ شہبازشریف بہت سے لوگوں سے رابطے میں ہیں ، میرے جیسے شخص کے ساتھ بھی رابطے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اپنی سوچ کے سیاستدان ہیں جو راستہ بناتے ہیں ۔ شہباز شریف وکٹ کے دونوں جانب کھیلتے ہیں۔

مزید : قومی


loading...