حکومتی عہدیداروں نے کہا کہ نواز شریف مرجائے ،ہمیں فرق نہیں پڑتا، خواجہ آصف نےسنگین الزام عائد کردیا

حکومتی عہدیداروں نے کہا کہ نواز شریف مرجائے ،ہمیں فرق نہیں پڑتا، خواجہ آصف ...
حکومتی عہدیداروں نے کہا کہ نواز شریف مرجائے ،ہمیں فرق نہیں پڑتا، خواجہ آصف نےسنگین الزام عائد کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ حکومت کے کچھ لوگوں نے کہا کہ ہماری طرف سے نواز شریف مر جائے ،میں ان کے نام بھی بتا سکتا ہوں۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جو لوگ نواز شریف کے علاج میں رکاوٹ بنیں گے تو کیا وہ نواز شریف سے محبت کرنیوالوں اور عوام کے غیض وغضب سے بچ سکیں گے؟انہوں نے کہا کہ چند دن قبل عمران خان نے ایک اجلاس میں لوگوں سے کہا تھا کہ پتہ کروکہیں نواز شریف کی صحت کے معاملے میں کوئی فراڈ تو نہیں کیا جارہاکہ ان کی صحت ٹھیک ہواور پلیٹ لیٹس کم دکھائے جار رہے ہوں۔ یہ بات عمران خان نے دس پندرہ لوگوں کے سامنے کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے کچھ لوگوں نے کہا کہ ہماری طرف سے نواز شریف مر جائے ،میں ان کے نام بھی بتا سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری کے حوالے سے ہمارے حکمرانوں کو یہ عقل نہیں آسکتی لیکن ا سٹیبلشمنٹ میں بھی لوگ بیٹھے ہوئے ہیں اوروہاں سمجھدار لوگوں نے سوچا ہوگا کہ خواہ مخوا پاکستان کی سیاسی حکمران لیڈر شپ ایک بحران پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے اور لازمی طور پر وہاں سے بھی مداخلت کی گئی ہوگی ۔

مزید : قومی


loading...