افغانستان میں پاکستانی سفارتکار وں کو حراساں کرنے کا سلسلہ جاری، گاڑیوں کے بمپر توڑ دیئے

افغانستان میں پاکستانی سفارتکار وں کو حراساں کرنے کا سلسلہ جاری، گاڑیوں کے ...
افغانستان میں پاکستانی سفارتکار وں کو حراساں کرنے کا سلسلہ جاری، گاڑیوں کے بمپر توڑ دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن)کابل میں افغان سکیورٹی اہلکاروں کی پاکستانی سفارتخانے کی گاڑیوں کو ٹکر ، سامنے والے بمپر ٹوٹ گئے ، افغانستان میں پاکستانی سفارتکاروں کو حراساں کرنے کا سلسلہ 8روز سے جاری ہے ۔
نجی نیوز چینل کے مطابق افغا ن سکیورٹی اہلکاروں نے پاکستانی سفارتخانے کی گاڑیوں کا پیچھا کرکے بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑیاں پاکستان سفارتخانے کی گاڑیوں سے ٹکرا دیں۔ افغان سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑیوں کی ٹکر سے پاکستانی سفارتخانے کی گاڑیوں کے سامنے والے بمپر ٹوٹ گئے ۔
افغان سکیورٹی اہلکاروں نے جان بوجھ کر پاکستانی سفارتخانے کی گاڑیوں کونشانہ بنایا ۔ کابل میں پاکستانی سفارتکاروں کو حراساں کرنے کا سلسلہ 8روز سے جاری ہے اوراس سلسلے میں ایک بار افغان سفیر کودفتر خارجہ بلا کر احتجاج بھی کیا جا چکا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -