اسلام آباد کے جنگل میں ہائیکنگ کے لیے جانے والی تین غیر ملکی خواتین کے ساتھ شرمناک واردات 

اسلام آباد کے جنگل میں ہائیکنگ کے لیے جانے والی تین غیر ملکی خواتین کے ساتھ ...
اسلام آباد کے جنگل میں ہائیکنگ کے لیے جانے والی تین غیر ملکی خواتین کے ساتھ شرمناک واردات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مارگلہ کی پہاڑیوں پر 3 غیر ملکی خواتین کو ہراساں کیے جانے کا واقعہ پیش آیا۔نجی نیوز چینل ڈان نیوز کے مطابق مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ہائیکنگ کے لیے جانے والی تین غیر ملکی خواتین کو سنیاڑی جنگل میں نامعلوم افراد نے ہراساں کیا اور خواتین کے شور مچانے پر ملزمان فرار ہوگئے۔واقعے کے بعد دو خواتین راستہ بھٹک کر ہری پور کی حدود میں داخل ہو گئیں، بعد ازاں تینوں خواتین کو بحفاظت تھانہ کوہسار پہنچا دیا گیا۔خواتین کا تعلق اٹلی، ناروے اور ترکی سے ہے۔اٹلی اور ترکی سے تعلق رکھنے والی خواتین اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت سے متعلق تنظیم (ایف اے او) میں ملازمت کرتی ہیں، جبکہ ناروے سے تعلق رکھنے والی خاتون عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) میں ملازمت کرتی ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔