خوشاب کی بااثر سیاسی شخصیت دکان کیلئے رقم وصولی کے بعد مکر گئی، شہری انصاف کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

خوشاب کی بااثر سیاسی شخصیت دکان کیلئے رقم وصولی کے بعد مکر گئی، شہری انصاف ...
خوشاب کی بااثر سیاسی شخصیت دکان کیلئے رقم وصولی کے بعد مکر گئی، شہری انصاف کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خوشاب (ویب ڈیسک ) خوشاب کی بااثر سیاسی شخصیت وحید علی نامی شہری سے دکان کی رقم وصولی کے بعد مکر گئی اور نہ صرف اراضی کا انتقال نہیں کروایا بلکہ الٹا اس پر مقدمات بھی بنوا دیئے جس کی شکایت وزیراعلیٰ پنجاب سیل کو بھی کی گئی لیکن تاحال شہری کو انصاف نہیں مل سکا، وحید نے بتایاکہ تھوڑی سی جمع پونجی کے ساتھ اپنا کام کرنا چاہتا تھا لیکن بااثر شخصیات کے ہتھے چڑھ گیا۔

مقامی میڈیا کو وحید نے بتایا کہ مسلم لیگ ق کے رہنما رضوان رندھاوا کے چچازاد بھائی نے چند سال پہلےانہیں  ایک دکان فروخت کی اور بعد میں مکر گئے اور اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئےالٹا مقدمات بھی درج کروائے۔ ان کا کہناتھاکہ اپنی شکایت  وزیراعلیٰ سیل تک بھی پہنچائی ،  جولائی میں متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کردی گئیں لیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی ، ان لوگوں نے میرے گھر میں   گھس پر ان سے وہ اشٹام پیپر حاصل کرنے کی بھی کوشش کی جس پر معاہدہ درج تھا۔

مزید یہ کہ پولیس کو بھی قانونی کارروائی کے لیے درخواست گزار نے درخواست دی لیکن اس پر بھی کوئی قابل ذکر پیش رفت نہ ہوسکی جس بابت بیان حلفی بھی سامنے آگیا۔وحید علی کا کہنا تھاکہ پولیس اور یونین کونسل میں بھی درخواست دی لیکن پولیس بھی دوسرے فریق کے زیر اثر ہے۔

ان کا کہناتھاکہ میری ہی 15 کال پر میرے ہی خلاف مقدمہ درج کروادیا اور میری دکان کے تالے توڑ کر سامان باہر پھینکوادیا اور  دوسال سے انصاف کے حصول کیلئے خوار ہورہاہوں۔ 

متاثرہ شخص نے پولیس حکام ، انتظامیہ اور وزیراعظم و وزیراعلیٰ سے اپیل کی کہ جھوٹی ایف آئی آر منٹوں میں درج ہوگئی لیکن ان کی درخواست پر دوسال سے زائد عرصہ بیت جانے کے باوجود مقدمہ درج نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی داد رسی ہوسکی۔