لندن کے ایک بڑے ایئرپورٹ پر گاڑیوں سے سب سے زیادہ  رقم وصولی کا انکشاف

لندن کے ایک بڑے ایئرپورٹ پر گاڑیوں سے سب سے زیادہ  رقم وصولی کا انکشاف
لندن کے ایک بڑے ایئرپورٹ پر گاڑیوں سے سب سے زیادہ  رقم وصولی کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مجتبیٰ علی شاہ )لندن کے سب سے نزدیک اور بڑے ایئرپورٹ( stansted airport ) پر پارکنگ نے  عوام کا جینا محال کر دیا ہے ، ایئرپورٹ مسافروں کو ڈراپ کرنے آنیوالی گاڑی کو سات پائونڈ(پاکستانی 1465 روپے) چارج  کیے جاتے ہیں  جو کسی بھی ایئرپورٹ پر وصول کی جانے والی سب سے بڑی رقم ہے ۔

لندن اور آس پاس کے رہنے والے رہائشیوں نے  اتنے بڑے پارکنگ چارجز پر تشویش کا اظہار کیا ہے ،ٹیکسی کمپنی ایڈوانس کارز اور الفابٹ کارذ  کے  اونر چوہدری شبیر اور محبوب لطیف نے ڈیلی پاکستان کو بتایا کہ ایئرپورٹ پر پارکنگ کمپنی سے پوچھنے والا کوئی نہیں اور ایئرپورٹ پارکنگ  کی انتظامیہ جب چاہے  پارکنگ کی رقم کو بڑھا دیتے ہیں جو مسافروں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے ۔

نیچے دی گئی تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اگر آپ گاڑی پندرہ منٹ سے زیادہ پارک کرتے ہیں تو پھر پارکنگ فیس 7 پاونڈ نہیں بلکہ 25 پاونڈ وصول کی جائے گی جبکہ اگر کسی اصول کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو پھر اضافی 100 پاونڈ بھی وصول کیے جائیں گے۔

مزید :

برطانیہ -