بھارت کے ایک پولیس سٹیشن میں ایسا کام کر دیا گیا کہ سن کر آپ کو خوشگوار حیرت ہو گی

بھارت کے ایک پولیس سٹیشن میں ایسا کام کر دیا گیا کہ سن کر آپ کو خوشگوار حیرت ...
بھارت کے ایک پولیس سٹیشن میں ایسا کام کر دیا گیا کہ سن کر آپ کو خوشگوار حیرت ہو گی
سورس: Wikimedia Commons/File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور بھارت کی پولیس گوں ناگوں وجوہات کی بناء پر خاصی بدنام ہے مگر اب بھارت کے ایک پولیس سٹیشن میں ایسا کام کر دیا گیا ہے کہ سن کر آپ کو خوشگوار حیرت ہو گی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ پولیس سٹیشن تامل ناڈو کے شہر سالیم میں ہے جس میں ایک لائبریری بنادی گئی ہے تاکہ آنے والے سائلین انتظار کے دوران وقت گزاری کے لیے کتابیں پڑھ سکیں۔
رپورٹ کے مطابق اس لائبریری میں کتابوں کی الماریوں کے ساتھ میز کرسیاں بھی رکھی گئی ہیں اور یہاں بیک وقت 10لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ بنائی گئی ہے۔ لائبریری میں زیادہ تر معلومات عامہ اور سائیکالوجی کی کتابیں رکھی گئی ہیں اور روزانہ کے اخبارات بھی رکھے جاتے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر اے منی کندن نے گزشتہ روز پولیس سٹیشن میں قائم ہونے والی اس لائبریری کا افتتاح کیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -