اخوت و بھائی چارہ اورفکر انسانیت کی جتنی ضرورت آج ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی: بابا جانی سرکار

 اخوت و بھائی چارہ اورفکر انسانیت کی جتنی ضرورت آج ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی: ...
 اخوت و بھائی چارہ اورفکر انسانیت کی جتنی ضرورت آج ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی: بابا جانی سرکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار)سلسلہ سروری کے روحانی پیشوا حضرت سخی سلطان بابا جانی سرکارالمعروف اللہ والوں نے کہا ہے کہ اخوت و بھائی چارہ اورفکر انسانیت کی جتنی ضرورت آج ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی۔ انہوں نے اپنے بیان میں فرمایا کہ آقائے دو جہاںﷺ کی حدیث مبارکہ ہے کہ ”جس نے صبح و شام میری اُمت کی فکر نہ کی وہ مجھ سے نہیں (یعنی اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں)“،نبی پاک ﷺ کی امت کے لیے ہمدردی رکھنا اورامت کی فکر کرناہی دین کی اساس ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 21 ویں سالانہ محفل کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔محفل کا انعقاد جامع مسجد تقوی پربنس پورہ لاہور میں کیا گیا تھا۔ جس میں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل میں ذکر و اذکار اور درود و سلا م کے نذرانے پیش کیے گیے۔ جس کے دوران رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔،محفل میں سروری جماعت کے زیر اہتمام سارا سال کی جانے والی عبادات بھی اللہ کے حضور پیش کی گئیں،انتہائی عاجزی سے اُمت مسلمہ، پاکستان کی سلامتی اور تمام آنے والے حاضرین اور دنیا سے سوشل میڈیا کے ذریعے پروگرام میں شامل ہوئےوالے شرکا، پنجاب حکومت انتظامی امور میں شامل تمام اداروں کے لیے خصوصی طور پر دُعائیں کی گئیں۔ بابا جانی سرکار نے مزید کہا کہ جس نے نبی سے تعلق مضبوط نہ کیا وہ روز محشر کیا منہ لے کر اپنے رب کے سامنے حاضر ہو گا خواہ اس کے پاس نو سو دفتر نیکیوں کے ہوں (اللہ نہ کرے کہ ہم کبی یسوں میں شامل ہوں) مقامِ افسوس کے آج ہم نبیﷺکے اُمتی ہونے کے دعویدار تو ہیں لیکن کیا ہم نے کبھی سوچا کہ اگر ہم نے ہمسائے کی فکر نہ کی بھوکے کو کھانا نہ کھلایا گمراہ کو راہ نہ دکھائی مجبور و بے بس کی خبر گیری نہ کی بے کسوں کی دستگیری نہ کی جھوٹ کو جھوٹ نہ کہا سچ کو سچ نہ سمجھا حرام کو حرام اور حلال کو حلال نہ جانا تو نبی ﷺ ہم سے خو ش نہیں ہوں گے ۔