"ویرات کوہلی انڈیا کا بہترین سفیر تھا" وقار یونس نے تعریفوں کے پل  باندھ دیے

"ویرات کوہلی انڈیا کا بہترین سفیر تھا" وقار یونس نے تعریفوں کے پل  باندھ دیے
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو انڈیا کیلئے بہترین سفیر قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی اے سپورٹس کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ ویرات کوہلی بطور کپتان اپنے ملک کا بہترین سفیر تھا، اس کی پرفارمنس کا  تو کوئی موازنہ ہی نہیں  ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی نے ٹورنامنٹ سے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی کپتانی چھوڑ دیں گے، انہوں نے ایسا کرکے ایک اچھی روایت قائم کی ہے، "اسے خود محسوس ہوا کہ اگر وہ ابھی نہیں جائے گا تو نیا کپتان کیسے آئے گا؟ ویرات کی جتنی فٹنس ہے اتنی کسی کی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اس نے اپنے عروج پر  کپتانی چھوڑی ، لوگ اسے اس کی خدمات کیلئے یاد رکھیں گے۔"