مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے 17ارب سے زائد فنڈز مختص 

مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے 17ارب سے زائد فنڈز مختص 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 

لاہور(اے پی پی)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2022-23کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے25ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی6 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 17ارب 18کروڑ 9لاکھ 8ہزار روپے کی منظوری دے دی۔ترجمان کے مطابق صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں بابو صابو انٹر چینج سے رنگ روڈ تک بند روڈ کی بحالی کے ساتھ گلشن راوی ٹی جنکشن پر انڈر پاس کی فراہمی کیلئے 4 ارب 95کروڑ 93لاکھ 17ہزار روپے، راولپنڈی میں انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن(ترمیمی) کیلئے 6ارب 36کروڑ 91لاکھ 70ہزار روپے، آٹ سارس ماڈل پر منتخب ٹی ایچ کیوز میں سی ٹی سکین سروس کی فراہمی کے پروگرام کیلئے 99کروڑ 72لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ رحیم یار خان میں خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کیمیکل بلاک کے قیام کیلئے 77کروڑ 4لاکھ 16ہزار روپے، جھنگ میں جھنگ گوجرہ روڈ کی بحالی کیلئے 1 ارب 52کروڑ 13لاکھ 67ہزار روپے اور ضلع گجرات میں ڈھل بنگش تا ہیڈ کھوکھرا برستہ بھا گھسیٹ پور اور ملحقہ علاقوں میں روڈکی تعمیر و مرمت، کشادگی و بحالی کیلئے 2 ارب 56کروڑ 34لاکھ 38ہزار روپے  مختص کئے گئے ہیں۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر محمد انور سہیل چوہدری سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

مزید :

کامرس -