ایڈمنسٹریٹر کراچی کا عہدہ ہم چند دن میں لے لیں گے، خواجہ اظہار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہیکہ ہم چاہتے ہیں پرامن بلدیاتی انتخابات ہوں،کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ بھی ہم چند دن میں لے لیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ہم نیکبھی کسی ادارے کے خلاف بات نہیں کی،کراچی کے عوام اس طرح کے پروپیگنڈے سے دور رہیں، بہت قربانی کے بعد شہر میں امن آیا ہے، سندھ حکومت امن وامان خراب کرنیکی اجازت نہ دے۔خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ آج پیپلزپارٹی کے ساتھ معاہدے پربات ہوئی، جلد ہم مشترکہ لائحہ عمل پر پہنچیں گے، کراچی کیایڈمنسٹریٹرکا عہدہ بھی ہم چند دن میں لے لیں گے۔رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ لوگ انتظار کر رہے ہیں کہ انتخابات ہوں اور منتخب لوگ خدمت کریں، بلدیاتی انتخابات پر بھی بات ہوئی ہے،کمشور سے کراچی تک ایک ہی اختیارات پر اتفاق ہوا ہے۔خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور وفاق کے پاس نفری کی کمی ہے، بلدیاتی انتخابات کے فوری انعقاد کا مطالبہ کرنے والے کیا ایسا الیکشن چاہتے ہیں جس میں ہر دوسری گلی میں خون خرابہ ہو، ہم چاہتے ہیں پرامن انتخابات ہوں۔
خواجہ اظہار