وزیر مذہبی امور سے ترکی کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

وزیر مذہبی امور سے ترکی کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (این این آئی)ترکی اور پاکستان میں مذہب، مسلک اور سلسلہ صوفیائے کرام کی قدریں مشترک ہیں۔ یہ بات وفاقی وزیر ِ مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے ترک سفیر سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔ پاکستان میں تعینات ترک سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی  نے آج سوموار کے روز وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے مابین باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال  کیاگیا۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ دونوں ملکوں کی عوام ایک دوسرے کیلئے محبت و احترام کا جذبہ رکھتی ہے۔ ترکی اور پاکستان میں مذہب، مسلک اور سلسلہ صوفیائے کرام کی قدریں مشترک  ہیں۔ ترکی نے پاکستانی بھائیوں کی ہر مشکل میں بڑھ چڑھ کر  مدد کی ہے، خطے کی عوام  اور اکابر علمائے کرام نے خلافت عثمانیہ کے استحکام کیلئے بھرپورمالی و اخلاقی  حمایت کی تھی۔ انسانیت اور مسلم اْمہ  کی خیر خواہی  کے بارے میں ترک حکومت کی پالیسی اور خیالات قابلِ قدر ہیں،معزز مہمان نے کہا کہ پاکستانی بھائی اور بہنوں کی مشکل وقت میں مدد ترکی کے فرائض میں شامل ہے۔ پاکستان میں حالیہ سیلاب کے بعد ترکی سے آئے متعدد وفود کے ساتھ مصروفیت  کے باعث ملاقات نہ ہو سکی۔ خواہش  اور کوشش ہے کہ ترکی پاکستان مل کر ترقی و خوشحالی کی منازل طے کریں۔ حکومتوں اور عوامی سطح پر مزید بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔ 
وزیر مذہبی امور 

مزید :

صفحہ آخر -