پی ٹی آئی کا احتجاج انسانی حقوق کو پامال کر رہا ہے، فیصل کریم کنڈی 

پی ٹی آئی کا احتجاج انسانی حقوق کو پامال کر رہا ہے، فیصل کریم کنڈی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج انسانی حقوق کو پامال کر رہا ہے۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پنجاب میں حکومتی طاقت سے عوام کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی گئی ہے، یہ کیسا احتجاج ہے بچے سکول سے واپس گھر نہیں جا سکتے۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ روڈ بلاک کرکے ایمبولینس کو بھی گزرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے،  وزیر اعلیٰ پنجاب جواب دیں شہریوں کی زندگی میں رخنہ کیوں ڈالا جا رہا ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ احتجاج جمہوری حق ہے مگر شہریوں کو پریشان کرنے کا کسی کو حق نہیں ہے۔ 
فیصل کریم کنڈی 

مزید :

صفحہ آخر -