کراچی، گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق 

 کراچی، گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کرچی(آئی این پی)کراچی سپرہائی وے پر گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثہ سپرہائی وے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا جہاں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔کھائی میں پانی بھرا ہونیکی وجہ سے سوار افراد کی حالت خراب ہو گئی اور انہیں نیم بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں جنہوں نے تمام افراد کو تشویشناک حالت میں نجیہسپتال منتقل کیا جہاں 5 افراد جانبر نہ ہوسکے اور چلے بسے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کار میں سوار افراد ملیرہالٹ کے رہائشی تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق متاثرہ افراد گھومنے آئے تھے۔
جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -