فصلوں کی باقیات جلانے سے آلودگی کیخلاف کیس میں جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے فصلوں کی باقیات جلانے سے پھیلنے والی آلودگی کیخلاف کیس میں آئندہ سماعت پر ڈی جی ماحولیات اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ فصلوں کی باقیات جلانے کے باعث پھیلنے والی آلودگی سے عوام کوخطرہ ہے،فصلوں کی باقیات جلاناسموگ میں اضافہ کی بنیادی وجہ ہے،اس عمل سے فضائی آلودگی میں اضافہ،ہائی ویزاورموٹرویزمتاثرہوتی ہیں، فصلوں کی باقیات جلانے سے پھیلنے والا دھواں قیمتی جانیں لے جاتاہے، فصلوں کی باقیات کوجلانافضااورانسانی زندگی کیلئے بڑا خطرہ ہے،آئین کے آرٹیکل 9کے تحت صاف آب و ہوا اور ماحول کے بہتر بنانا بنیادی ضرورت ہے،انسانی جان بچانے کے بنیادی حق کوماناجائے،عدالت سے استدعاہے کہ فضائی آلودگی اور ماحول کے بہتر قیام کیلئے عملی اقدامات کا حکم دیاجائے۔
فصلوں کی باقیات