سی سی پی او لاہور کی معطلی کیخلاف دائردرخواست کی سماعت آج 

سی سی پی او لاہور کی معطلی کیخلاف دائردرخواست کی سماعت آج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی اپنی معطلی کے خلاف دائردرخواست سماعت کے لئے مقررکردی ہے،مسٹرجسٹس مزمل اخترشبیر آج8نومبر کواس درخواست پر سماعت کریں گے،درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ وفاقی حکومت نے 27 اکتوبر کو 3 روز میں عہدہ کا چارج چھوڑنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، 5 نومبر کو عہدہ سے معطل کر دیا،وفاق کے نوٹیفکیشن کا جواب دینے پر عجلت میں انہیں عہدہ سے معطل کیا گیا، پنجاب حکومت رولز آف بزنس کے تحت وزیر اعلی پنجاب کو سی سی پی او کے تقرر و تبادلوں کا اختیار حاصل ہے، عدالت سے استدعاہے کہ وفاق کے عہدہ سے معطلی اور ٹرانسفر کے نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کئے جائیں، درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک تبادلے اور معطلی کے نوٹیفکیشنز پربھی عمل درآمد روکا جائے۔
سی سی پی او

مزید :

صفحہ آخر -