صوبائی وزیر صحت اختر ملک کی کمشنرملتان سے ملاقات

صوبائی وزیر صحت اختر ملک کی کمشنرملتان سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(وقائع نگار)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے کمشنر ملتان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری سے ملاقات کی اور باہمی امور بارے بات چیت کی۔ ملاقات میں ڈینگی مہم پر پیش رفت اور محکمہ صحت کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے ملتان ڈویژن میں بھرپور ڈینگی سرویلنس شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
 ڈینگی مریضوں کے حوالے سے ملتان حساس ترین اضلاع میں شامل ہوچکا ہے۔شنر ملتان ڈویزن اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کو ڈینگی مہم کی ذاتی نگرانی کرنے ہدایت کی ہے۔محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیموں کو مکمل معاونت فراہم کررہے ہیں۔خاص ایریاز کو فوکس کرکے ڈینگی پر قابو پایا جارہا ہے۔بھرپور اقدامات کے باعث ڈینگی مرض کے پھیلاو میں کمی آرہی ہے۔