ثناء خان کی فلم ”رنگ عشقے دا“کی ایڈیٹنگ مکمل
لاہور(فلم رپورٹر)یونائٹڈ ڈریم کے بینر تلے تیار کی جانے والی اداکارہ و ماڈل ثناء خان کی فلم ”رنگ عشقے دا“کی ایڈیٹنگ مکمل ایڈیٹنگ کے فرائض معروف ایڈیٹر عدیل پرویز کلیم نے سرانجام دیئے ہیں فلم کی ڈبنگ شروع کردی گئی ہے۔رائٹر ڈائریکٹر پرویز کلیم نے فلم کی شوٹنگ ریکارڈ دو ماہ میں مکمل کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروڈیوسر ڈاکٹر کاشف ریاض اور ہیرو علی عباس کا کہنا تھا پرویز کلیم جیسے ڈائریکٹر نے خوبصورت فلم بنا کر ثابت کر دیا کہ بہت جلد اچھی فلموں کے دور کا آغاز شروع ہوگا۔
نے کے ساتھ پاکستانی فلموں کا مرکز لاہور ہوگا فلم ملکی حالات ٹھیک ہوتے ہی ریلیز کردی جائے گی۔فلم میں ماڈل ثنا خان نے مرکزی کردار کیا ہے۔