ہارون آباد،خانپور میں حادثے، خاتون سمیت2جاں بحق
بہاولپور، رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان)بہاولنگر چشتیاں روڈ پر ایک کار روڈ پر کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار قاضی محمد یاسین سکنہ خیر پور ٹاموالی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق ہوانیوالا شخص اپنی بیٹی (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
کے ولیمہ کے بعد واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا،دوسرا حادثہ ہارون آباد بہاولنگر روڈ پر چک کھاٹاں کے قریب رونما ہوا جس میں رکشہ،کار اور ٹرک اپنے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں محمد حسین سکنہ فورٹ عباس، محمد فیاض سکنہ ڈونگہ بونگہ، عبدالجبار سکنہ بستی کھوکھراں والی ڈونگہ بونگہ اور رضوان سکنہ مدنی کالونی ہارون آباد شدید زخمی ہو گئے، نعش اور زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے ہسپتال منتقل کردیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ خانپور کی 40 سالہ ساجدہ بی بی اپنے رشتے دار کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پائی اور دم توڑ گئی۔