شوبز میں مقام حاصل کرنے کیلئے بہت جدوجہد کی، حامد رانا

شوبز میں مقام حاصل کرنے کیلئے بہت جدوجہد کی، حامد رانا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ”سونا چاندی“میں سونے کے کردار سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار حامد رانا نے کہا ہے کہ غربت کا یہ زمانہ بھی دیکھا ہے کہ روٹی کیلئے پیسے نہیں ہوتے تھے اور ایک تندور پر ماہیا (گانا) سنا کر کھانا کھایا کرتا تھا، جب خدا کی ذات نے شہرت دی تو سب سے پہلے اس تندور پر گیا تو اس کا مالک اور مالکن اتنے خوش ہوئے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ حامد رانا نے کہا کہ شوبز میں شہرت ملنے سے پہلی بڑی مشکلیں کاٹی ہیں، میں نے بھی داتا صاحب جا کر کھانا کھایا ہے اور جو لوگ اپنی مشکلیں بتاتے ہیں یہ جھوٹ نہیں ہوتیں۔انہوں نے کہاکہ ڈرامے میں سونا چاندی کا نام منو بھائی نے دیا، جب تھیٹر پر کام کرتے تھے تو شیبا الحمر اآتیں تو کہتی آئیں سیر کرنے چلیں اور میرے پاس ا س وقت پچاس سی سی موٹر سائیکل ہوتی تھی، ایک دن شیبا نے کہا کہ آج ٹی وی نہ چلیں اور پی ٹی وی چلے گئے۔ انہوں نے واقعہ سنایا کہ میں سنت نگر میں رہتا تھا، ایک دن بڑی بھوک لگی تھی لیکن جیب میں پیسے نہیں تھے، میں جس تندور پرکھانا کھانا گیا وہاں پر خاتون اور اس کا شوہر مالک تھے اور اکٹھے بیٹھتے تھے،میں نے کھانا کھا لیا اور بعد میں کہا کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔
مجھ سے ماہیا (گانا) سن لیں۔ جب میں نے ماہیا سنایا تو اس کے بعد اس خاتون نے کہا کہ آج کے بعد تم نے پیسے نہیں دینے ماہیاسنا کر ہی یہاں سے کھانا کھانا ہے۔ 

مزید :

کلچر -