رواں سال کا چوتھا، آخری چاند گرہن آج، دورانیہ چھ گھنٹوں پر مشتمل، ماہرین
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)رواں سال کا چوتھا اور آخری چاند گرہن آج ہو گا،پاکستانی وقت کے مطابق گرہن کا آغاز دوپہر ایک بجے او رمکمل چاند گرہن شام چار (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
بجے اختتام رات7بجے ہوگا،اس گرہن کا دورانیہ 6 گھنٹے رہے گا،یہ گرہن غروب آفتاب کے بعد پاکستان کے کئی علاقوں میں دیکھا جا سکے گاجبکہ آسٹریلیا انڈونیشیا فلپائن جاپان چین انڈیامیں جزوی دیکھا جائیگا،ماہرین کے مطابق چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین چاند اور سورج کے درمیان آ جاتی ہے جس سے چاند پر سورج کی روشنی نہیں پڑتی اور چاند نظر نہیں آتا،دوسرے لفظوں میں چاند گرہن کے دوران ہمیں زمین کا سایہ چاند پر پڑتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔