سوشل میڈیا کی سستی شہرت پسند نہیں ہے، رباب ہاشم
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ رباب ہاشم نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی سستی شہرت پسند نہیں‘ اپنی کارکردگی سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرنا چاہتی ہوں۔ ایک انٹرویو میں رباب ہاشم نے کہا کہ فنکار کوہرنوعیت کاکردارادا کرناپڑتاہے تبھی وہ اپنے آپ کومنوانے میں کامیاب ہو جاتاہے۔ابتدائی طورپرمیرے کریئرمیں رونے دھونے والے کرداروں کی چھاپ رہی اب میں نے اس کو کسی حدتک کم کرنے کی کوشش کی۔ ایک سوال پر رباب نے کہا کہ شادی کے بعد سسرال میں رہنا ااوراپنے شوہرکاخیال رکھنا ترجیحات میں شامل ہے، ان کی مرضی کے بغیرکام نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا شوبز کی دنیا رنگین ضرور ہے لیکن اچھا اور برا انسان اس کے اپنے اندر کی سوچ سے پروان چڑھتا ہے۔