اداکارہ صبور علی کی مزاحیہ انداز میں مداحوں سے گفتگو وائرل 

اداکارہ صبور علی کی مزاحیہ انداز میں مداحوں سے گفتگو وائرل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ صبور علی نے اپنی ویڈیو میں مزاحیہ انداز میں مداحوں سے دلچسپ سوالات کئے ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔صبور علی نے سوشل میڈیا بالخصوص انسٹاگرام پر لڑکوں کے بے پناہ حسن کو لے کر تشویش کا اظہار کردیا۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مداحوں سے دلچسپ سوالات کرتی نظر آرہی ہیں۔انہوں نے مزاح سے بھرپور انداز میں اپنے چاہنے والوں اور فالوورز سے دلچسپ سوالات کئے۔سوال پوچھنے سے قبل ان کا کہنا تھا کہ انسٹاگرام پر بے حد اور بے حد حسن دیکھنے میں آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چلو لڑکیوں کا سمجھ میں آتا ہے، معمولی اور عام بات ہے میک اپ وغیرہ کرلیتی ہوں گی۔پھر اچانک اپنی بات کا تسلسل توڑتے ہوئے تفتیشی انداز میں سوال پوچھا کہ لڑکے کیسے اتنے سندر ہورہے ہیں؟، مجھے تو نہیں دکھتے ایسے لڑکے کہیں، یہ سب سندر اور حسین لڑکے آ کہاں سے رہے ہیں، کہاں سے سپلائی ہورہے ہیں؟۔صبور علی کے اس مزاحیہ سوال پر مداحوں کے ساتھ ساتھ انڈسٹری کے دوستوں کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔
اداکارہ منال خان نے اس پر ہنسی کا اظہار کرتے ہوئے ہاہاہاہاہا لکھا۔عائزہ خان نے لکھا ایسا صرف تب ہوتا ہے جب آپ کے اپنے گھر میں شوہر کی صورت میں سندر لڑکا موجود ہو۔

مزید :

کلچر -