ڈریم لینڈ پروڈکشن میں ایکٹنگ کے بعد ڈانس کلاسز کا آغاز
لاہور(فلم رپورٹر) ڈریم لینڈ پروڈکشن میں ایکٹنگ کے بعد ڈانس کلاسز کا آغاز کر دیا گیا، ڈریم لینڈ پروڈکشن نیو ٹیلنٹ کی کوچنگ اور پروموشن کیلئے ایک اور قدم آگے۔تفصیل کے مطابق لاہور کے معروف پروڈکشن ہاؤس ڈریم لینڈ پروڈکشن میں ایکٹنگ کے بعد ڈانس کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں معروف ڈانس ڈائریکٹر رانا اسلم کو ڈانس کوچنگ کیلئے ہائیر کیا گیا ہے۔ پہلے سیشن میں نامور ٹک ٹاک سٹار حمیرا بائیکر، ماڈل ایکٹریس سہانا سارا، ماڈل آئمہ خان اور ماڈل بابر نے ڈانس کلاس جوائن کر لی۔ڈریم لینڈ پروڈکشن مینجمنٹ کی طرف سے تمام سٹوڈنٹس کو دلی مبارکباد اور کامیابی کی دعائیں۔ ڈریم لینڈ پروڈکشن کے سی ای او شہزاد خان نے بتایا کہ ہم نے پروفیشنل انداز میں ایکٹنگ کلاسز کے بعد ڈانس کلاسز کا آغاز کیا ہے اور ہمارا مقصد نیو ٹیلنٹ کو بھرپور سپورٹ کر کے ان کا کیریئر بنانے میں ان کی مدد کرنا ہے۔ شہزاد خان نے مزید بتایا کہ میل فیمیلز کو ایک شاندار ماحول میں ایکٹنگ اور ڈانس کی تربیت دی جا رہی ہے اور اس حوالے سے پروفیشنل اور ماہر ٹیچرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، نیو ٹیلنٹ کی تربیت کا یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا۔