دوست محمد مزاری کی درخواست ضمانت کی سماعت آج تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن خالدمحمود بھٹی نے سرکاری اراضی پر قبضہ کے مقدمہ میں سابق سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی ضمانت کی درخواست کی سماعت آج8نومبر تک ملتوی کردی،عدالت نے سرکاری وکیل کی جانب سے جواب داخل کرانے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کی ہے،سابق ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد خان مزاری کے وکلاء نے درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے،درخواست گزار کے وکیل سید فرہادعلی شاہ کا موقف ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے مقدمہ درج کیا گیا اراضی پر قبضہ کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے،محکمہ اینٹی کرپشن حکام نے ریکارڈ میں بوگس ریکوری ظاہر کی ہے،ہزاروں ایکٹر سرکاری اراضی پر قبضہ کا الزام غلط ہے،اے سی رجحان نے پرانی تاریخ میں غلط رپورٹ تیار کی،ڈی سی راجن پور نے اے سی رحمان کی رپورٹ کو مسترد کر دیا تھا،عدالت سے استدعاہے دوست مزاری کو ضمانت پر رہاکرنے کاحکم دیاجائے۔