کانسٹیبل کے قتل کے مقدمے کی سماعت آج تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹر نے ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں کانسٹیبل کمال احمد کو قتل کرنے کے مقدمہ کی سماعت آج8نومبر تک ملتوی کردی،عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے مزید دلائل کے مہلت طلب کرنے پر سماعت ملتوی کی ہے،اس کیس میں ملزمان کے وکیل فرہاد علی شاہ اپنے دلائل مکمل کر چکے ہیں،ملزمان کے دفعہ 342 کے آخری بیان صفائی ریکارڈ ہو چکے ہیں،پراسکیوشن کے تمام 15گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں، گزشتہ روز ملزم عکرمہ بخاری کو جیل سے پیش کیا گیا جبکہ شریک ملزم ساجد حسین بخاری نے اپنی حاضری مکمل کرائی، سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ باپ بیٹا ملزمان تحریک انصاف کے کارکنان ہیں،ملزمان پر سرچ آپریشن کے دوران پولیس کانسٹیبل کمال احمد کو گولیاں مار کر قتل کرنے کا الزام ہے۔