چور کا گھر پر دھاوا، قیمتی سامان غائب قبضہ گروپ شہری کا پلاٹ ہتھیانے کیلئے سرگرم، مزاحمت، مالکان پر وحشیانہ تشدد

 چور کا گھر پر دھاوا، قیمتی سامان غائب قبضہ گروپ شہری کا پلاٹ ہتھیانے کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو، (تحصیل رپورٹر) نامعلوم چور دیوار پھلانگ کر شہری کے گھر سے نقدی قیمتی موبائل فون لے گئے، قبضہ گروپ کی شہری کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کی گئی  تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر4اے کے رہائشی مہر محمد کامران (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
کے گھر رات کی تاریکی میں 2 نا معلوم چور دیوار پھلانگ کر گھر داخل ہو گئے اور گھر میں سوئے مہر کامران کی قمیض کی جیب سے قیمتی موبائل فون اور نقدی 17ہزار 5سو روپے نکال کر فرار ہوگئے،تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ موضع کوٹلہ  میں ریاض حسین دھون کے پلاٹ واقع موضع ہالہ میں قبضہ گروپ کے فیاض حسین شاہ اپنے دیگر ساتھیوں اعجاز حسین شاہ، نیاز حسین شاہ،نیازشاہ،سجاد شاہ،عرفان شاہ،مقبول شاہ اور کاظم شاہ سمیت 5 نامعلوم کے ہمراہ قبضہ کی کوشش کر رہے تھے کہ ریاض حسین کے بھائی شاہد حسین دھون اور بیٹے محمد فیصل نے انہیں منع کیا تو ملزمان طیش میں آگئے اور ان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ان سے قیمتی موبائل فون اور نقدی 25ہزار چھین کر فرار ہوگئے،سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مظہر حسین یزدانی نے چھاپہ کے دوران نور شاہ روڈ پر قائم نعیم چانڈیہ کی غیر قانونی پٹرول ایجنسی کو سیل کرکے ایجنسی مالک نعیم چانڈیہ کے خلاف مقدمہ درج کرادیا،سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے چھاپوں کے دوران نور شاہ روڈ پرکریانہ کی دوکان پر چینی اور سوجی سرکاری نرخ سے زا ئدنرخ پرفروخت کرنے والے دوکاندارعدیل اصغرکمہار کے خلاف مقدمہ درج کرادیا،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلیے