بڑی معیشتوں کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کردار ادا کرنا ہوگا، اقوام متحدہ
ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مصر میں شروع ہونے والے شرم الشیخ کاپ27سے خطاب میں کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق مصر میں شرم الشیخ کاپ27 کلائمٹ امپلی منٹیشن سمٹ شروع ہو گیا، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سمٹ سے خطاب میں کہا اقوام عالم کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
سے نبرد آزما ہونے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا سامنا ہے، بڑھتے درجہ حرارت سے ماحولیات پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، بڑی معیشتوں کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ماحول دوست توانائی کے حصول کے لیے کام کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ