ڈکیتی و چور ی کی درجنوں وارداتیں، مانگا منڈی میں فیکٹر ی مالک سے گن پوائنٹ پر 38لاکھ روپے چھین لیے گئے
لا ہو ر (کر ائم رپورٹر)شہر میں چوروں اور ڈاکووں کی دلیری سے شہریوں سے لوٹ مار جاری،پولیس بے بس خاموش تماشائی بن گئی،،،، تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے میں ڈاکو بینک سے رقم لیکر نکلنے والے لکی پلاسٹک فیکٹری کے مالک اعجاز اور منیجر سے گن پوائنٹ پر 38لاکھ روپے، گجر پورہ کے علاقے میں ڈاکو عاصم ندیم کے جنرل سٹور میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 40ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے، سندر کے علاقے میں نامعلوم چور جعفر کے گھر سے 50ہزار نقدی،ان سلے کپڑے اور آدھا تولہ سونے کی چین چوری کر کے فرار ہو گئے،اقبال ٹاون کے علاقے میں ڈاکو سرفراز سے گن پوائنٹ پر 1لاکھ روپے اور موبائل فون،چوہنگ میں ڈاکو اسلحہ کے زور پر 50ہزار روپے اور موبائل فون،اچھرہ کے علاقے میں ڈاکو عثمان شیرازی سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون،نصیر آباد کے علاقے میں ڈاکو علی نعمان سے گن پوائنٹ پر 20ہزار روپے اور موبائل فون،نیو انارکلی کے علاقے میں ڈاکو وقاص سے اسلحہ کے زور پر 40ہزار روپے اور موبائل فون،ستوکتلہ کے علاقے میں ڈاکو نایاب بی بی سے 80ہزار روپے مالیت کا موبائل فون،شاہدرہ کے علاقے میں ڈاکو احمد سے گن پوائنٹ پر 18ہزار روپے اور موبائل فون،کوٹ لکھپت کے علاقے میں ڈاکو وسیم سے 70ہزار روپے اور موبائل فون،اسلام پورہ کے علاقے میں ڈاکو مرزا اختر سے گن پوائنٹ پر 35ہزار روپے اور موبائل فون،غالب مارکیٹ کے علاقے میں ڈاکو محمد خالد سے گن پوائنٹ پر 40ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،شادباغ کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ ہر شیراز سے موٹر سائیکل،نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سے متعدد کاریں اور درجنوں موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔