6 ماہ میں 24 ہزار خواتین کو لائسنسنگ سہولیات دیں،سی ٹی او
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کا کہنا ہے کہ 6 ماہ میں 24 ہزار خواتین کو لائسنسنگ سہولیات فراہم کیں گئیں،7219 خواتین کو فریش ڈرائیونگ لائسنس فراہم کئے گئے، 03 ہزار خواتین کو ڈوپلیکٹ، رینول لائسنس بنائے گئے، جبکہ 08 ہزار سے زائد خواتین کو لرنر پرمٹ لائسنس فراہم کئے گئے، ڈاکٹر اسد اعجاز نے لائسنسنگ سینٹر لبرٹی کا وزٹ کیا، اس موقعہ پر ایس پی ٹریفک آصف صدیق، انسپکٹر لائسنسنگ مبشر گجر بھی ہمراہ موجود تھے، ڈاکٹر اسد اعجاز نے ڈرائیونگ کے مختلف مراحل کا جائزہ لیا اور لائسنس کے حصول کیلیے آنے والی خواتین سے سہولیات بارے استفسار کیا، اس موقع پر انہوں نے شہر کے تمام ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز میں خواتین کو ترجیح دینے کی ہدایت کی، ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو لائسنس سروسز کیلئے کوئی اپوائنمنٹ لینے کی ضرورت نہیں، خواتین جب مرضی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے سنٹر تشریف لا سکتی ہیں، لبرٹی پارکنگ ایریا میں خواتین کیلئے مخصوص ڈرائیونگ سنٹر بھی قائم کیا گیا ہے، لبرٹی ٹیسٹنگ سنٹر میں صرف خواتین کو سروسز فراہم کیں جارہی ہیں، لبرٹی ٹیسٹنگ سنٹر میں تمام لیڈیز سٹاف تعینات کیا گیا ہے، ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو ترجیح دینے کا مقصد خواتین ڈرائیورز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، شہر میں مجموعی طور پر 23 ڈرائیونگ فسلیٹشن سنٹرز قائم کئے گئے ہیں،خواتین کے پاس لائسنس کا ہونا، خود اعتماد ڈرائیونگ کی علامت ہے، علاوہ ازیں خواتین کی بڑی تعداد کا خواتین کیلئے الگ ڈرائیونگ سینٹر کا خیر مقدم کیا۔