گجر پورہ، 42سالہ شخص کی گھر میں موت،ورثاء کاقتل کیے جانیکا الزام

گجر پورہ، 42سالہ شخص کی گھر میں موت،ورثاء کاقتل کیے جانیکا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کرائم رپورٹر)گجر پورہ کے علاقے میں 42سالہ شخص پرسرا ر طور پر اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا، ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ زاہد کو زہر دے کر قتل کیا گیا ہے پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گجر پورہ کے علاقہ چائنا سکیم گریڈ اسٹیشن کے قریب گھر سے 42 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت زاہد کے نام سے ہوئی، زاہد کے ورثا کا کہنا ہے کہ تما م اہلخانہ سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے اور زاہد گھر میں اکیلا تھا شبہ ہے کہ نامعلوم افراد نے اسے زہر دے کر قتل کیا ہے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ پورسٹمارٹم رپورٹ آنے پر موت کی وجہ معلوم ہو گئی جس کی روشنی میں مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -