پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ نداڈار نے جیت لیا

پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ نداڈار نے جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


           لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن پلیئر آف دی منتھ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔پاکستان کی آل راؤنڈر ندا ڈار کو اکتوبر کے مہینے میں شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا، پلیئر آف دی منتھ کے لیے بھارت کی جیمیمہ راڈرگس اور دیپتی شرما کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔قومی کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار نے اعزاز حاصل کرنے کے بعد کہا کہ ایوارڈ کے لیے نامزد ہونا ہی میرے لیے اعزاز کی بات ہے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی اسی طرح سے عمدہ پرفارمنس کی کوشش کروں گی پاکستان کے لئے ہر اعزاز جیتنا میرے لئے باعث فخر ہے محنت کا سلسلہ جاری رکھوں گی۔