اذلان شاہ ہاکی، پاکستان نے مصر کو4-1 سے شکست دیدی

 اذلان شاہ ہاکی، پاکستان نے مصر کو4-1 سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایبوہ(این این آئی)ملائشیا کے شہر ایبوہ میں کھیلے جانے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور مصر کے مابین کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے مصر کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرادیا۔پاکستان کی جانب سے 12ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے زریعے رانا عبدالوحید نے,26 ویں منٹ میں محمد سفیان نے39ویں میں ارشد لیاقت نے جبکہ 44ویں منٹ میں محمد سفیان نے اپنا دوسرا گول پینلٹی کارنر کے زریعے سکور کیاجبکہ مصر کی جانب سے واحد گول 50ویں منٹ میں محمد راغب نے سکور کیا۔ مذکورہ ایونٹ میں چھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔
جن میں میزبان ٹیم ملائشیا، پاکستان، جاپان، کوریا، ساوتھ افریقہ اور مصر شامل ہیں۔