سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور محمد مسعودمختار کا سندس فاؤنڈیشن کا دورہ

سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور محمد مسعودمختار کا سندس فاؤنڈیشن کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 محمد مسعود مختار سیکرٹری انسانی حقوق اور اقلیتی امور حکومت پنجاب نے سُندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ کیا اپنے اِس دورے میں انہوں نے سُندس فاؤنڈیشن کے تھیلے سیمیا، ہیمو فیلیا میں مبتلا مریض بچوں کی عیادت کے ساتھ ساتھ مریض بچوں میں تحائف تقسیم کیئے اوربچوں کے ساتھ کیک بھی کاٹا۔وہ مریض بچوں میں گھل مل گئے اور انہوں نے سٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹری میں جدید مشینری پر بلڈسکریننگ، خون اور اجزائے خون کی فراہمی کے عمل کو دیکھا اورتھیلے سیمیا کے مر ض کی روک تھام کیلئے سُندس فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ معیا ری سہولیات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سُند س فاؤنڈیشن تھیلے سیمیااورہیمو فیلیاکے مریضوں کو علاج ومعالجہ کی مفت ومعیاری سہو لیات بلا تعطل فراہم کررہا ہے۔سُندس فاؤنڈیشن جس دلجوئی سے دُکھی انسانیت کی خدمت کررہا ہے وہ قابلِ ستائش ہے۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہاں آ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ یہ ادارہ جدید ریسرچ پر بھی کام کر رہا ہے جس سے حکومت بھی فائدہ اٹھا سکتی ہے میں کوشش کر ونگا کہ حکومت پنجاب کے ٹیکنکل ادارے ترجیحی بنیادوں پر ان بچوں کو ہنر کی تعلیم دیں۔ اِس مو قع پرسُندس فاؤنڈیشن کے صدر یاسین خان صاحب، ڈائریکٹر خالد عباس ڈار، علی رؤف، عبداللہ ملک اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے سُندس فاؤنڈیشن میں مریضوں کو فراہم کر دہ سہولیات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ شادی سے پہلے تھیلے سیمیا کا ٹیسٹ کروانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ سُندس فاؤنڈیشن کو اپنی زکوٰۃ و عطیات دیں تاکہ قیمتی انسانی زندگیوں کے چراغوں کو روشن رکھا جا سکے۔