ایل ڈبلیو ایم سی انفورسمنٹ ونگ کا شہر بھر میں کریک ڈاؤن جاری

 ایل ڈبلیو ایم سی انفورسمنٹ ونگ کا شہر بھر میں کریک ڈاؤن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) سی ای او علی عنان قمر کی ہدایات پر ایل ڈبلیو ایم سی انفورسمنٹ ونگ کا شہر بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر کا کہنا ہے کہ انفورسمنٹ ٹیمیں غیر قانونی ڈمپنگ اورکوڑے کو آگ لگانے کے خلاف شہر بھر میں متحرک ہیں۔ گزشتہ ماہ 11 ہزار سے زائد مقامات کی انسپکشن کی گئی۔سڑکوں پر کوڑا پھینکنے، کوڑے کو آگ لگانے اور غیر قانونی ڈمپنگ کرنے پر 1 ہزار 519 چالان کیے گئے جبکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر  35 لاکھ 19 ہزار کے جرمانے کئے گئے۔کوڑے کے غیر قانونی پھیلاؤ اور آگ لگانے کے جرم میں 20 ایف آئی آر درج کروائی گئیں اور معمولی خلاف ورزیوں پر 4 ہزار 3سو سے زائد وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔ مزید براں غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والی 19 گاڑیاں بھی زیر تحویل لی گئیں۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق سموگ سے بچاؤ کے لیے کوڑے کو آگ لگانے،غیر قانونی ڈمپنگ اور سڑکوں پر کوڑا پھینکنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر نے شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی سے بچیں، کوڑے کو آگ لگانے سے اجتناب کریں تاکہ قانونی کاروائی سے محفوظ رہ سکیں۔مزید براں شہری لاہور کو صاف رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا پر رابطہ کریں۔