امپورٹڈ حکومت کے خلاف جدوجہد کا حتمی مرحلہ شروع ہو چکا،خرم منج

امپورٹڈ حکومت کے خلاف جدوجہد کا حتمی مرحلہ شروع ہو چکا،خرم منج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب خرم منج سے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوامی وفود نے ملاقات کی جس میں بالخصوص لانگ مارچ کے دوبارہ آغاز کے حوالے گفتگو ہوئی اور بھرپور شرکت کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ خرم منج نے لانگ مارچ کے دوبارہ آغاز کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف جدوجہد کا حتمی مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ اب کی بار مزید پرعزم ہو کر عوامی قافلہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہوگا۔ خرم منج نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کے شرکاء  اور کارکنان کے حوصلے سانحہ وزیر آباد کے بعد مزید بلند ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ(ق) لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی۔

 اور عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کے حصول تک ڈٹے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے سانحہ کے باوجود ہمت اور حوصلے کی تصویر بنے رہنا اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف میدان عمل میں ڈٹے رہنا یقیناً عمران خان جیسے لیڈر کا ہی طرہ امتیاز ہے۔ خرم منج نے کہا کہ ملک کے روشن مستقبل کیلئے ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔