لیسکو کے 5نئے132کے وی گرڈاسٹیشنزپر تعمیراتی کام مکمل

  لیسکو کے 5نئے132کے وی گرڈاسٹیشنزپر تعمیراتی کام مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)لیسکو کے چیف انجینئر ڈویلپمنٹ کی زیرِ نگرانی پی ڈی جی ایس ای کے اسٹاف نے  5نئے 132kvسرینہ ٹیکسٹائل،پینتھر ٹائرز، مسعود ٹیکسٹائل، سینٹرل پارک اور فرنٹیئر فاؤنڈری گرڈ اسٹیشنزپر کنسٹرکشن کا کام مکمل کر لیاہے۔نئے گرڈ اسٹیشنز کو سسٹم میں شامل کرنے سے نہ صرف آس پاس کے گرڈ اسٹیشنز کو ریلیف حاصل ہوسکے گا بلکہ لیسکو کا ریوینیو بھی بڑھے گا۔دریں ازاں اوکاڑہ تا حبیب آباد،شیخوپورہ تا شرقپور تا بھکی اور رچنا انڈسٹریل اسٹیٹ ٹرانسمیشن لائنز کی ری کنڈکٹرنگ بھی کی گئی اس کے علاوہ پورے اوکاڑہ ریجن،500Kv شیخوپورہ اور ہالمور پاور ہاؤس کو ریل کنڈکٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے جس سے وولٹیج میں بہتری، لائن لاسز میں کمی جیسے مسائل کا ازالہ ہو گیا ہے۔چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین کا کہنا ہے کہ چیف انجینئر ڈویلپمنٹ کی جانب سے صارفین کی سہولت اور بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لئے ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہیں۔