فوج کے خلاف زبان درازی کی کسی کو اجازت نہیں دینگے،اشرفبھٹی

فوج کے خلاف زبان درازی کی کسی کو اجازت نہیں دینگے،اشرفبھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نایب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ  پاک فوج کا ادارہ ہمارے لئے انتہائی قابل احترام، ہم اپنی بہادر اور غیور پاک افواج کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کی وجہ سے راتوں کو سکون کی نیند سوتے ہیں یہ لوگ وطن عزیز کے چپے چپے کی حفاظت اپنے خون کی قربانیاں دیکر کرتے ہیں ہم پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت یا پھر کسی بھی شخص کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے ملک کے معتبر ترین ادارے اور قربانیاں دینے والے لوگوں کے متعلق اپنی زبانوں سے زہر اگلیں ہم عمران نیازی اور اس کی جماعت کے لوگوں سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ وہ ہوش کے ناخن لیں۔