سکول اولمپکس، سیزن2مرحلہ آج سے ملتان میں شروع
ملتان(نیوز رپورٹر) سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام کھیلوں کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی "سکولمپکس" گیمز(سیزن 2) کا آج 8 نومبر سے (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
آغاز ہوگا۔ صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس آج ملتان میں قلعہ کہنہ قاسم باغ میں منعقدہ تقریب میں سکولمپکس گیمز کا افتتاح کریں گے، سکولمپکس میں آزاد کشمیر سمیت ملک کے چاروں صوبوں اور جنوبی پنجاب کے گرلز و بوائز سکولوں کے سینکڑوں کھلاڑی تمغوں کے حصول کے لیے نبردآزما ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیراہتمام بین الاقوامی اولمپکس کی طرز پر ترتیب دیے گئے سکولمپکس گیمز (سیزن 2) کا آج منگل سے آغاز ہو رہا ہے، صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور کے ہمراہ قلعہ کہنہ قاسم باغ کے مقام پر منعقد تقریب میں سکولمپکس گیمز کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ ملتان کے "اولمپک ویلیج" میں منعقدہ سکولمپکس گیمز کے پانچ روزہ مقابلوں میں آزاد کشمیر سمیت ملک کے چاروں صوبوں اور جنوبی پنجاب کے گرلز و بوائز سکولوں کے تقریبا 1900 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ بین الصوبائی کھلاڑیوں کے علاوہ جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع سے تعلق رکھنے والی گرلز و بوائز ٹیمیں راجن پور رستم، لودھراں جوان، لیہ لجپال، بہاول نگر برق رفتار، وہاڑی کھلاڑی، مظفر گڑھ نڈر، رحیم یار خان یاران، خانیوال خطرناک، ڈیرہ غازی خان کے غازی، بہاول پور براق، بہاول پور نواب اور ملتان مشاق کے نام سے ہاکی، فٹ بال، والی بال، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن اور اتھلیٹیکس کے مقابلوں میں آمنے سامنے ہوں گی۔ سکولمپکس گیمز میں بوائز ٹیمیوں کے بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس، والی بال، ہاکی اور فٹ بال کے روزانہ دو میچز جب کہ گرلز ٹیموں کے فٹ بال کے علاوہ دیگر کھیلوں میں روزانہ دو میچز ہوں گے۔ سکولمپکس گیمز کی افتتاحی تقریب میں ٹیبلوز، روایتی جھومر، ڈاچی رقص کے علاوہ طلبا و طالبات کی طرف سے مارچ پاسٹ پیش کیا جائے گا۔ جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع کے سفر پر نکلی سکولمپکس مشعل آج ملتان پہنچے گی۔ دریں اثنا ایجوکیشن سیکرٹریٹ میں سکولمپکس گیمز کے حوالے سے کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے محکمہ تعلیم جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں سکولمپکس گیمز کا آغاز ہو گیا ہے۔سکولمپکس گیمز کے پیش نظر ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے قلعہ کہنہ قاسم باغ میں گرینڈ صفائی آپریشن کے ذریعے ویسٹ اوردھول مٹی کے خاتمہ کے لئے اسٹیڈیم، حسین آگاہی روڈ اور گھنٹہ گھر چوک میں مثالی صفائی کردی ہے۔اسٹیڈیم کے مختلف اسٹینڈز،آرٹس اینڈ کرافٹ مارکیٹ اور قلعہ کی طرف جانیوالی تمام سڑکوں کی بھی بھرپور صفائی کردی گئی ہے۔ دھول مٹی کے خاتمہ کے لئے سڑکوں کے ڈیوائیڈرز اور فٹ پاتھوں کے ساتھ جمنے والی مٹی کی سکریپنگ بھی کی گئی ہے۔ صفائی آپریشن میں متعلقہ یونین کونسل کے ورکرز کے علاوہ سپیشل صفائی اسکواڈ نے حصہ لیا۔
مظفرگڑھ، لیہ(نیوز رپورٹر، سٹی رپورٹر، نمائندہ پاکستان)صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ اور کھیلوں میں دلچسپی بڑھانے کے لئے ڈاکٹر احتشام انور سیکرٹری ایجوکیشن(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
جنوبی پنجاب سرگرم ہوگئے اولمپکس شمع جلا کر جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع میں گھماکر لانے کا انوکھا اقدام عملی سفر جاری ساتھ پنجاب سکول اولمپکس 2022 کے حوالے سے مشعل برداری کی تقریب کا شاندار انعقاد سکول اولمپکس مشعل مختلف اضلاع کا سفرطے کرتے ہوئے مظفرگڑھ پہنچ گء مشعل برداری کی شاندار تقریب گورنمنٹ گرلز خورشید اباد ہائی سکول مظفرگڑھ میں منعقد ہوئی تقریب میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے بحثیثت مہمان خصوصی شرکت کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملک مسعود ندیم، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن نصراللہ سہرانی. ھیڈ میسٹریس گرلز سکول خورشید اباد نسرین گل میڈم مہہ جبیں شاھد سیال سمیت دیگر افسران بھی شریک ھوئے جبکہ ڈپٹی کمشنر کیپٹبن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق کا کہنا تھا صحت مندمعاشرے کی تشکیل میں کھیلوں کا نمایاں کردار ہے۔ سکول اولمپکس کے انعقاد سے سکولوں کی سطح پر کھیلوں کو فروغ حاصل ہو گاصحتمند جسم اور دماغ کی نشوونما کیلئے کھیل کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے ویژن کے مطابق سیکٹری ایجوکیشن ساتھ پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے سکولوں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما ممکن سکول اولمپکس میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کونکھارنے میں مدد ملے گی تقریب میں طلبا و طالبات نے ٹیبلوز پیش کریتقریب کے اختتام پر سکول اولمپکس مشعل محکمہ تعلیم ضلع ملتان کے حوالے کر دی گئی۔ساؤتھ پنجاب سکول اولمپکس مشعل لیہ پہنچ گئی۔ چیف ایگزیکٹوآفیسر تعلیم توکل حسین کی سربراہی میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹی ڈی اے کالونی کی طالبات نے مشعل کو وصول کیا۔مشعل کی تقریب رونمائی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹی ڈی اے کالونی میں منعقدہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر محمداسدعلی تھے۔تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فہمیدہ نسرین،ڈپٹی ڈی ای او ندیم نذیر،پرنسپل ماڈل گرلز ہائی سکول راشداشرف،سینئرہیڈمسٹریس شاہینہ فرید ملغانی ودیگر موجود تھے۔تقریب میں ساؤتھ پنجاب سکول اولمپکس مشعل کا باقاعدہ شاندار استقبال کیاگیا۔اس موقع پر طالبات نے ٹیبلو،ملی نغمے،خاکے پیش کیے۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کا سفر کرتے ہوئے سکولمپکس مشعل 8 نومبر کو ملتان پہنچے گی جہاں سکولمپکس گیمز (سیزن 2) کا باقاعدہ آغاز ہو گامقررین نے مزید کہاکہ صحت معاشرے کی تشکیل میں کھیلوں کا کلیدی کردار ہے سکولمپکس گیمز کے انعقاد سے سکولوں کی سطح پر کھیلوں کو فروغ حاصل ہو گا۔اس موقع پر مقررین نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انورکو کھیلوں کے فروغ کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا۔بعدازا ں ضلع مظفر گڑھ کے سی ای او تعلیم مسعودندیم کومشعل دی گئی۔