سرکاری ہسپتالوں، مراکز صحت میں بائیو میڈیکل مشینری فعال رکھنے کا حکم

سرکاری ہسپتالوں، مراکز صحت میں بائیو میڈیکل مشینری فعال رکھنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)ایڈیشنل سیکریٹری (جنرل)محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب قمرالزمان قیصرانی نے کہا ہے کہ تمام اسپتالوں اور مراکز صحت پر بائیو میڈیکل مشینری کو ہمہ وقت فعال رکھا جائے(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)
 اور انفراسٹرکچر کی مناسب دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ ادویات کی فراہمی اور اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ یہ باتیں انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفرگڑھ کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔ اجلا س میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر مظفرگڑھ اور ان کی ٹیم نے شرکت کی۔اجلا س میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفرگڑھ کے زیر انتظام تمام اسپتالوں اور مراکز صحت پر افرادی قوت کی دستیابی، ادویات کی فراہمی، بائیو میڈیکل مشینری کی دستیابی و فعالیت، سروس ڈیلیوری کی فراہمی اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری قمرالزمان قیصرانی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر ہمہ وقت بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور اس ضمن میں کسی قسم کا تعطل اور رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔