مخدوم رشید، تین کمسن بھائی قتل، فزازک لیبارٹری میں ارسلان سے بدفعلی ثابت
ملتان (وقائع نگار)دس محرم الحرام کو تین کمسن بھائیوں کے قتل ہونے کا معاملہ، مقتول سے بدفعلی ثابت ہوگیا۔ پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری نے ایک مقتول بچے ارسلان سے متعدد بار بدفعلی کی تصدیق کردی ہے۔ تھانہ مخدوم رشید میں عاشورہ کے روز اغوا ہونے والے تین بچوں کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا۔ موضع (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
اعظم ہانس کے رہائشی نذیر سرسانہ کے 12 سالہ بیٹے ارسلان سے جنسی درندگی ثابت ہوگئی، فرانزک رپورٹ میں نشاہدہی کردی گئی۔ اغوا ہونے والوں میں مقتول کے چچازاد بھائی 12 سالہ کاشف 11 سالہ مرسلین بھی شامل تھے۔بچوں کی گمشدگی کے بعد 24 گھنٹوں بعد لاشیں موضع میں موجود پانی کے ہوض سے ملی تھیں۔ واقعے پر آر پی او نے رپورٹ طلب کی تھی تاہم اب ورثا وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لیکر کاروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔