کوٹ ادو میں وارڈ نمبر4 سے 13 سالہ لڑکی اغواء، عدالتی حکم پر مقدمہ درج 

کوٹ ادو میں وارڈ نمبر4 سے 13 سالہ لڑکی اغواء، عدالتی حکم پر مقدمہ درج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)2بھائیوں نے ساتھیوں سے مل کر 13 (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)
سالہ لڑکی اٹھالی،4 ماہ تک مغویہ کا والد بچی کی بازیابی کے لیے تھانہ کے چکر کاٹتا رہا، تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 4 کے رہائشی نجف عباس بھٹی کی 13 سالہ بیٹی آٹھویں کلاس کی طالبہ مرضیہ بتول جو کہ 18 جولائی کے روز بازار سے سودا سلف لے کر واپس گھر آ رہی تھی کہ راستہ میں کاشف گرمانی نے اپنے بھائی آصف گرمانی اودیگر ساتھیوں ثاقب گرمانی اور منیر گرمانی کے ہمراہ اسے گن پوائنٹ پر کار میں ڈال کر لے گئے تھے اس کا والد نجف عباس بھٹی جب بیٹی کی بازیابی کے لیے تھانہ سٹی کوٹ ادو گیا تو پولیس نے روائتی سستی کامظاہرہ کرتے ہوئے کاروائی نہ کی تھی،4ماہ تک تھانہ کیچکرکاٹنے کے بعد متاثرہ نجف علی بھٹی پولیس کے خلاف عدالت جاپہنچا،پولیس سٹی کوٹ ادو نے4 ماہ بعد عدالت کے حکم پر2 بھائیوں کاشف گرمانی آصف گرمانی سمیت ثاقب گرمانی اور منیر گرمانی کے خلاف مقدمہ نمبر 936/22زیر دفعہ 365بی درج کر کے اغوا کاروں اور مغلیہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔